شہری کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والی خاتون پکڑی گئی

شہری کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والی خاتون پکڑی گئی
شہری کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والی خاتون پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے بیرون ملک بھیجنے کے عوض شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی ٹیم نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ زہرہ جبین زوجہ محمد نعیم خان کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ مقدمہ نمبر465/19میں نامزد تھی،ملزمہ نے شہری کو کیینڈا بھیجنے کے عوض اس سے لاکھوں روپے بٹورے اور غائب ہو گئی،ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔