جے یو آئی کے مارچ میں افغان طالبان کا کوئی جھنڈا نہیں ہے ، مولانا عبدالواسع

جے یو آئی کے مارچ میں افغان طالبان کا کوئی جھنڈا نہیں ہے ، مولانا عبدالواسع
جے یو آئی کے مارچ میں افغان طالبان کا کوئی جھنڈا نہیں ہے ، مولانا عبدالواسع

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے مارچ میں افغان طالبان کا کوئی جھنڈا نہیں ہے ،طالبا ن کے جھنڈے لہرانے سے مکمل طور پر لاعلم ہیں،کبھی بھارت اور بھی طالبان کے ساتھ ملایا جا رہا ہے،

تفصیلات کے مطابق امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع نے آزادی مارچ میں طالبان کے جھنڈے لہرائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے مارچ میں افغان طالبان کا کوئی جھنڈا نہیں ہے ،طالبا ن کے جھنڈے لہرانے سے مکمل طور پر لاعلم ہیں، کبھی بھارت اور بھی طالبان کے ساتھ ملایا جا رہا ہے،ہم جمہوریت کو مانتے ہیں ،ہم الیکشن میں دھاندلی کیخلاف گھروں سے باہر نکلے ہیں،ہم پاکستانی ہیں اور ہم اپنے ملک کی بات کرتے ہیں،معیشت کی بحالی اور عام آدمی کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،بلا وجہ الزامات سے اجتناب کیا جائے ،اپنی قوت اور چندا اکھٹا کرکے مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے، جے یو آئی (ف) نے کسی ملک یا تنظیم سے فنڈز نہیں لیے ہیں،ہماری خالصتاً اسلامی جمہوری تحریک ہے۔

مزید : قومی


loading...