جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 78 کروڑڈالرریکارڈرہا،مشیر تجارت

جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 78 کروڑڈالرریکارڈرہا،مشیر تجارت
جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 78 کروڑڈالرریکارڈرہا،مشیر تجارت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 78 کروڑڈالرریکارڈرہا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ جولائی سے اکتوبرکے دوران تجارتی خسارے میں 33 فیصدکمی ہوئی،4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 78 کروڑڈالرریکارڈرہا۔مشیر تجارت نے کہا کہ جولائی سے اکتوبرکے دوران برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا،4ماہ میں برآمدات 7 ارب 52 کروڑڈالرریکارڈکی گئیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ جولائی سے اکتوبرکے دوران درآمدات میں 19.3 فیصدکمی ہوئی،4 ماہ میں درآمدات 15 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، مشیرتجارت نے کہا کہ اکتوبرمیں برآمدات 6 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالررہیں،اکتوبرمیں درآمدات 17 فیصدکمی کے بعد 3 ارب 98 کروڑڈالررہیں،اکتوبرمیں تجارتی خسارہ 32 فیصدکمی سے ایک ارب 97 کروڑڈالررہا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...