مولانا اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں،فردوس عاشق اعوان

مولانا اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ...
مولانا اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جتھوں، ملیشیا اورجلسے میں طالبان کے جھنڈے بلند کر کے فضل الرحمن پاکستان کے ابھرتے ہوئے روشن تشخص کو کیوں داغدار کرنا چاہتے ہیں؟مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس وناور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں؟اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا کہ مو لانا کا ایک ہی ایجنڈا ہے "سانوں وی کھڈاﺅ نہیں تے کھیڈ مکاؤ" فضل الرحمان اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان اور قوم سے نہ لیں۔پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کےلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ جتھوں، ملیشیا اورجلسے میں طالبان کے جھنڈے بلند کر کے فضل الرحمن پاکستان کے ابھرتے ہوئے روشن تشخص کو کیوں داغدار کرنا چاہتے ہیں؟مولانا میمو گیٹ، ڈان لیکس وناور ٹو کے کرداروں کا کھلونا نہ بنیں؟اداروں کو متنازع بنا کر انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا آگے نہ بڑھائیں ۔فضل الرحمن صاحب!اپنی ذات اور اولادوں کے مستقبل سے آگے نہ دیکھنے والے کرپشن کنگز آپ کو اپنے مقاصد اور مفادات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔آپ مال پانی بچاؤ گروہ کے ہاتھوں قربانی کا بکرا کیوں بننا چاہتے ہیں؟

انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہابلاول نے جتھوں بھرے طالبان کے جھنڈے اٹھائے اجتماع میں شرکت کرکے بی بی شہید کے فلسفے سے غداری اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانی کو ملیامیٹ کردیا۔وزیراعظم عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔وہ دھرتی کے سچے بیٹے اور قومی ہیرو ہیں۔اداروں کے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں ،اپنے گھناونے زاتی سیاسی عزائم کی تسکین کے لیے انہیں سیاست میں گھسیٹناافسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...