''جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی . . . " رابی پیرزادہ نے مداحوں کیلئے نیا پیغام جاری کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے موبائل فون ایک کمپنی کو واپس کیا اور یہ تصاویر اسی میں موجود تھیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ان نجی نوعیت کی تصاویر کے لیک ہونے پر متعلقہ اداروں سے رجوع کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نیا پیغام جاری کردیا۔
رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ " جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا"۔ اور ساتھ ہی "ایک فرد کی حفاظت" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ان کی اس ٹوئیٹ پر بھی صارفین نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا اور سید زادہ نے لکھا کہ "یہ اخلاقی بیماری ہے کہ ہمیں دوسروں کے گناہوں کی تشہیر کر کے تسکین ملتی ہے"
آفرین نے لکھا کہ "آپکے ساتھ جس نے کہ سب کیا آپ اسکے خلاف کیس کرکے سزا دلواو"
ایک اور صارف نے لکھا کہ "توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں. بیشک وہ معاف فرمانے والے ھیں. اللہ آپ کیلئے آسانیاں فرمائے. آمین"۔
اس سے قبل ایک صارف نے لکھا کہ " تصاویر وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے اس کے پیچھے چھپی وجہ بتادی اور دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کو بھجوائے گئے فون میں ہی سب کچھ تھا"
سیدہ مہینوں شاہ نے دعا کی کہ " اللہ تمہارے لیے آسانی پیدا کرے"۔
ایم کے وڑائچ نے تجویز دی ہے کہ"میں محسوس کر سکتا ہوں آپکی فیملی پر کیا بیت رہی ہوگی کبھی کبھی حد سے زیادہ آزادی اور اعتبار بھی لے ڈوبتا ہے سچی توبہ کے بعد آرام سے گھر بیٹھ جاہیں اور ہر قسم کے میڈیا سے دور ہو جاہیں۔"
ہلال کھرل نے لکھا کہ "اللہ پاک سب کو اپنے حفظ اماں میں رکھے ۔ انسان غلطیاں کر کے سیکھتا ہے لیکن آپ لڑکیاں اتنی بھولی بن جاتی ہو کہ کچھ میٹھی باتوں میں آ کہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔ اس کو بھولا پن بولے یا بے وقوفی۔ چلو جو ہو نا تھا ہو گیا بہت کچھ سیکھا ہو گا آپ نے اب آگے لائف پر توجہ دیں"
رضا حیدر نے لکھا کہ "اللہ سب کے پردے قائم رکھے اور گناہوں سے توبہ کی توفیق عطا فرمائے آمین"
ایک اور صارف نے لکھا کہ "بے شک لیکن جو ہوگیا ، سو ہوگیا، آپ کو آئندہ کے لیے احتیاط کرنی چاہیے اور ایسی پرسنل ڈیوائسز محفوظ رکھیں"۔
زید چٹھا نے لکھا کہ "انسان غلطی کا پتلا ہے غلطی ہو ہی جاتی ہے اللہ ہم سب کو ایسی غلطیوں سے محفوظ رکھے اور ایک دوسرے کی پردہ پوشی کی توفیق عطا فرمائے آمین"
علی سلمان علوی نے لکھا کہ "اس مشکل وقت میں ہر باشعور انسان آپ کے ساتھ ہے"