آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد گرفتار

آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد گرفتار
آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد گرفتار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد کو گرفتار کرلیاگیا،سی آئی اے پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے دفتر منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر سی آئی اے پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جن کو تفتیش کیلئے آفس منتقل کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی،ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...