”پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک مہلت نہیں دے گا اور اگر۔۔۔“ ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی آسٹریلین کپتان گھبراہٹ کا شکار، اپنے ہی بلے بازوں کو خبردار کر دیا

”پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک مہلت نہیں دے گا اور اگر۔۔۔“ ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے ...
”پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک مہلت نہیں دے گا اور اگر۔۔۔“ ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی آسٹریلین کپتان گھبراہٹ کا شکار، اپنے ہی بلے بازوں کو خبردار کر دیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی باﺅلنگ اٹیک کی تعریف کر دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی باﺅلرز مہلت نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک ہر طرح سے بہترین ہے جو مہلت نہیں دے گا۔ ”محمد عرفان کی صورت میں آپ کے پاس قد، باﺅنس اور رفتار ہے۔ اور پھر محمد عامر ہیں جس کی ناصرف رفتار تیز ہے بلکہ وہ گیند سوئنگ بھی کر سکتے ہیں۔ پھر وہاب ریاض بھی ہیں جن کی رفتار بہترین تو ہے لیکن اگر وہ صحیح لائن اور لینتھ پر باﺅلنگ شروع کر دیں تو انتہائی خطرناک ہو جاتے ہیں۔ محمد حسنین حقیقی فاسٹ باﺅلر ہیں جنہیں ہم نے رواں سال کے شروع میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلتے ہوئے دیکھا تھا، وہ واقعی بہت تیز رفتار ہیں۔“

ایرون فنچ فاسٹ باﺅلرز کیساتھ ساتھ پاکستانی سپنرز سے بھی خاصے متاثر نظر آئے اور کہا کہ ”شاداب خان ایک ورلڈکلاس لیگ سپنر ہیں جو بلے باز کو گھمانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن پاکستانی باﺅلرز میچ کے دوران سکور بنانے کے مواقع ضرور دیں گے جن کا فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔ یہ ایک ٹی 20 میچ ہے اور پہلے 6 اوورز انتہائی ضروری ہے جن میں پتہ چل جائے گا کہ میچ کس طرف جا رہا ہے۔“

مزید : کھیل


loading...