دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کا مولانا کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ ،نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کا مولانا کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ ،نجی ٹی وی ...
دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کا مولانا کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ ،نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے مولانافضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،پی پی اور ن لیگ نے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق دھرنے میں جے یو آئی کی سولو فلائٹ ،دیگر جماعتیں پیچھے ہٹ گئیں،مولانا فضل الرحمان کو زبانی کلامی اور اورہمدردی جاری رکھنے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی ف نے اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی،مولانا بھی اپوزیشن کی جماعتوں سے رابطے میں رہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کی کسی دھرنے کی حمایت نہیں کرینگے ،کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت جاری نہیں کی ، ذرائع ن لیگ کاکہنا ہے کہ نوازشریف نے مولانا کو مارچ میں ایک دن شرکت کا کہا تھا۔پی پی کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہنے والے دھرنے میں شرکت نہیں کرینگے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...