آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پرچم نہ لہرایا جائے،انتظامیہ کی جانب سے اعلان

آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پرچم نہ لہرایا ...
آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پرچم نہ لہرایا جائے،انتظامیہ کی جانب سے اعلان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پرچم نہ لہرایاجائے ،دھرنے میں 9 سیاسی جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پرچم لہرایا گیا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔یادرہے کہ اس سے قبل مارچ کے شرکا کی طرف سے طالبان کے جھنڈے لہرائے گئے جس پر 8 افراد کو حراست میں بھی لے لیاگیا۔ 

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آزادی مارچ کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ دھرنا 9سیاسی جماعتوں کا مشترکہ دھرنا ہے ، آزادی مارچ میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پرچم نہ لہرایا جائے،انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ کوئی اور دھرنا لہرانے پر ضبط کرلیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...