مولانا فضل الرحمان پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،میاں اسلم اقبال

مولانا فضل الرحمان پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،میاں اسلم اقبال
مولانا فضل الرحمان پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،میاں اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،ان کا پہلا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا اور دوسرا پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال کا میڈیا سے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ مولانا پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،ان کا پہلا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا اور دوسرا پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا ہے،انہوں نے مزید کہا،ہمساﺅں کی خوشنودی کےلئے اداروںکو بدنام کرنا افسوسناک ہے،مولانانے معاہدے کی خلاف ورزی کی،ہم نے دھرنا دیا تو ہمیں گھروں سے اٹھاکر گرفتا کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایالیکن ہماری حکومت نے آزادی مارچ کو تمام تر سہولیات مہیا کی ،وزیر اعظم کی قیادت میںمعیشت کو بہتر کر رہے ہیں،جو ان کو ہضم نہیں ہو رہی۔