”ہم نے ڈیوڈ وارنر کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے“ بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں 3 نصف سنچریاں کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو ’وارننگ‘ دیدی

”ہم نے ڈیوڈ وارنر کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے“ بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف ...
”ہم نے ڈیوڈ وارنر کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے“ بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں 3 نصف سنچریاں کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو ’وارننگ‘ دیدی

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم آسٹریلیا کے ان فارم بلے باز ڈیوڈ وارنر کی صورت میں موجود خطرے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اوپننگ بلے باز کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ڈیوڈوانر کی صورت میں موجود خطرے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے جنہوں نے سری لنکا کیخلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی 20 سیریز کے تین میچوں میں نصف سنچریاں بنائیں اور تینوں میچوں میں ہی جیت کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

بابراعظم کا کہنا تھا ”ہم نے ڈیوڈ وارنر کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن ہمارے پاس بھی فرنٹ لائن باﺅلرز ہیں جنہوں نے ڈیوڈ وارنر کیلئے تیاری کر لی ہے۔ یقینا ڈیوڈ وارنر چل پڑیں تو پھر انہیں روکنا مشکل ہوتا ہے لیکن ہم انہیں ’قابو‘ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔“

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ”میرا ابتدائی منصوبہ تو بطور کپتان اور کھلاڑی کارکردگی دکھانا ہے۔ جب میں بیٹنگ کر رہا ہوں گا تو سکور بنانے کی کوشش کروں گا اورفیلڈنگ کے دوران بطور بلے باز اچھے فیصلے لینے کی کوشش ہو گی البتہ کپتانی کو لے کر مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ ہم آسٹریلین کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ہی آسٹریلیا آئے ہیں۔“

مزید : کھیل


loading...