رہبرکمیٹی میں جس چیز پراتفاق ہوااسے پارٹی قیادت کے سامنے رکھاجائے گا،نیئر بخاری درانی ہاﺅس پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ رہبرکمیٹی میں جس چیز پراتفاق ہوااسے پارٹی قیادت کے سامنے رکھاجائے گا،آئندہ کے لائحہ عمل پرآج مشاورت ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی نیئربخاری درانی ہاؤس پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا ہے۔صحافی کے سوال”کیا پیپلزپارٹی دھرنے کی حمایت کریگی“‘؟کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہبرکمیٹی میں جس چیز پراتفاق ہوااسے پارٹی قیادت کے سامنے رکھاجائے گا،آئندہ کے لائحہ عمل پرآج مشاورت ہو گی۔