”کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نان پلئینگ کپتان ہیں“ بابراعظم نے منفی سوال پر ایسا دلچسپ جواب دیدیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

”کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نان پلئینگ کپتان ہیں“ بابراعظم نے منفی ...
”کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نان پلئینگ کپتان ہیں“ بابراعظم نے منفی سوال پر ایسا دلچسپ جواب دیدیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مصباح الحق کے ”نان پلیئنگ کپتان “ سے متعلق تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ”میں نہیں سمجھتا کہ یہ سچ ہے کیونکہ میدان میں قیادت کی ذمہ داری تو میری ہے۔ میں 12 میچوں میں انڈر 19 کی قیادت کر چکا ہوں اور 2015ءسے مستقل طور پر قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔ اس تمام عرصے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اپنے اس تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بطور کپتان اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔“

واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ کل (اتوار) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا اور اس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریوں کا عندیہ دیتے ہوئے جیت حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...