نازیبا اشارے کرنے پر جنید خان کو جرمانے کی سزا دیدی گئی، انہوں نے کس کیخلاف یہ حرکت کی؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

نازیبا اشارے کرنے پر جنید خان کو جرمانے کی سزا دیدی گئی، انہوں نے کس کیخلاف ...
نازیبا اشارے کرنے پر جنید خان کو جرمانے کی سزا دیدی گئی، انہوں نے کس کیخلاف یہ حرکت کی؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جنید خان کو قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان کے خلاف میچ کے دوران نازیبا اشارے کرنے پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید خان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.6 کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جو میچ کے دوران نازیبا، غصیلا یا بے عزتی کرنے کے مقصد سے کئے گئے اشاروں سے متعلق ہے۔ جنید خان میچ کے دوران امپائر شمیم انصاری کیساتھ الجھ پڑے اور نازیبا زبان بھی استعمال کی۔

آن فیلڈ امپائر غفار اور شمیم انصاری نے ان کی شکایت کی جس پر میچ ریفری محمد اسلم نے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جسے جنید خان نے قبول کر لیا جس کے باعث مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

مزید : کھیل


loading...