جرمن چانسلرکا بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

جرمن چانسلرکا بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار
جرمن چانسلرکا بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

  



نئی دہلی (صباح نیوز)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھارتی زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں لوگوں کے لیے موجودہ حالات ناپائیدار اور نا مناسب ہیں۔

پانچویں جرمن بھارتی حکومتی مشاورتی سمٹ کے بعد نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چانسلر میرکل نے کہا کہ ہم عدم استحکام اور تناؤ میں کمی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے لیے حالات غیر مستحکم، ناپائیدار اور نامناسب ہے،اب اس کشیدگی اور تناؤ کو ختم ہونا چاہیئے، ہم عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،کشمیر کی موجودہ صورتحال اسی طرح نہیں چل سکتی ۔انہوں نے کہاکہ  جرمنی کی خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان باہمی کشیدگی دور کرنے کے لیے مل کر ایک پرامن حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں۔ نئی دہلی میں میرکل نے صحافیوں کو اس حوالے سے مزید بتایا کہ کشمیر کی صورتحال پر وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تفصیلی موقف بھی سننا چاہتی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...