’مولانا کا وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا بیان بغاوت، انہیں سزا ہوسکتی ہے‘ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے خطرے کی گھنٹی بجادی

’مولانا کا وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا بیان بغاوت، انہیں سزا ہوسکتی ہے‘ ...
’مولانا کا وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا بیان بغاوت، انہیں سزا ہوسکتی ہے‘ سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی یہ کہے کہ لشکر جا کر وزیر اعظم کو گرفتار کرلے تو یہ بغاوت نہیں تو اور کیا ہے، وزیر اعظم کے بارے میں یہ کہہ دینا پاکستان کی بھی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان کو اپنے بیان پر عدالت سے سزا ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا نے اپنے فرمودات سے رہبر کمیٹی کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے، وزیر اعظم کوئی بھی ہولشکر جا کر وزیر اعظم کو گرفتار کرلے، اس بیان کی حمایت نہیں کرسکتا، کوئی یہ کہے کہ لشکر جا کر وزیر اعظم کو گرفتار کرلے تو یہ بغاوت نہیں تو اور کیا ہے، وزیر اعظم کے بارے میں یہ کہہ دینا پاکستان کی بھی توہین ہے۔ اس طرح تو کل کو کوئی اور لشکر آجائے گا اور نہ تو پیپلز پارٹی کی حکومت چلے گی اور نہ ہی ن لیگ کی حکومت چلے گی، مولانا نے اس طرح کی بات کرکے زیادتی کی ہے، وہ جوش خطابت میں زیادہ ہی بات کرگئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو اپنے اس بیان پر سزا ہوسکتی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا نے تحریری معاہدہ کیا ہے کہ وہ آگے پیش قدمی نہیں کریں گے، ایسا ہوا تو خانہ جنگی ہوگی اور تیسری قوت آئے گی۔
جلسے میں خواتین کی عدم شرکت کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا جلسہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جس میں خواتین کو بالکل باہر رکھا جائے، مریم نواز جس جلسے میں نہ جاسکتی ہوں، یا جس جلسے میں آصفہ اور بختاور نہ جاسکتی ہوں ، وہ ہمارا جلسہ کیسے ہوسکتا ہے، یہ ہمارا نہیں بلکہ مولانا کا جلسہ ہے، ہم صرف ان کے ساتھ ہیں۔