وزیر اعظم ہاﺅس یا ڈی چوک کی طرف مارچ کریں یا نہیں؟رہبر کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم ہاﺅس یا ڈی چوک کی طرف مارچ کریں یا نہیں؟رہبر کمیٹی کے اجلاس کی ...
وزیر اعظم ہاﺅس یا ڈی چوک کی طرف مارچ کریں یا نہیں؟رہبر کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم ہاﺅس یا ڈی چوک کی طرف مارچ کرنے کے حوالے سے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی تذبذب کا شکار ہوگئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی رہنما اکرم خان درانی کی زیر صدارت اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی پریس کانفرنس کے نکات پر غور کیا گیا۔حکومت کے مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف عدالت جانے کے اعلان پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کو ہونے والی اے پی سی میں زیر غور آنے والے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاﺅس یا ڈی چوک کی طرف مارچ کریں یا نہیں، اس حوالے سے رہبر کمیٹی تذبذب کا شکار ہے۔
رہبر کمیٹی نے آزادی مارچ میںافغانستان اور طالبان کے جھنڈوں کی برآمدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -