وزیراعلی سندھ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وزیراعلی سندھ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
 وزیراعلی سندھ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

نجی  ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے نیا بینچ بھی تشکیل دے دیا،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 7نومبر کو سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنیچ کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ روشن علی بریرو نے مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے 23جنوری کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مراد علی شاہ کو اقامے اور دہری شہریت کی بنیاد پرنااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...