کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی،عمران صاحب استعفی پوری قوم کا مطالبہ ہے: مریم اورنگزیب

 کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ ...
 کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی،عمران صاحب استعفی پوری قوم کا مطالبہ ہے: مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نےملک کولاک ڈاؤن کردیاہے،روٹی،روزگار،کاروباراور صنعت بند ہے،عقل سے عاری مینڈیٹ چور حکومت اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی نہ پھیلائے،کرائے کے ترجمانوں کی بدزبانی سے نااہل، نالائق، جھوٹی اور عوام دشمن حکومت بچ نہیں جائے گی،عمران صاحب عوام کی بات مان لیں، استعفی کے علاوہ آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب حقیقی عوامی رائے کے سامنے کھڑے ہونے کی حماقت نہ کریں،حکومتی ٹیم منتیں کر رہی ہے اور سیلیکٹڈ حکومت دھمکی دے رہی ہے،عمران صاحب استعفی پوری قوم کا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھر جائیں،مزید بحران پیدا نہ کریں،عوام سے خوفزدہ، ڈری ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ کرائے کے ترجمانوں کے بیانات سے عیاں ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی ترجمانی کرنے والے پہلےکسی اور کی ترجمانی کرتے تھے،کل کسی اور کی ترجمانی کریں گے،جھوٹ،پراپیگنڈے،گمراہ کن بیانات اور تقریروں و بیانات سے معاملہ آگے چلاگیا ہے،یہ ڈرامے اب نہیں چلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہی کہاتھا کہ پورا پاکستان آپ سے استعفی مانگ رہا ہے، حکومتی حماقت سے اشتعال انگیزی پھیلی تو تمام تر ذمہ داری عمران صاحب، کرائے کے ترجمانوں اور حکومت پر ہوگی، پورا پاکستان کی زبان پر ایک ہی نعرہ، ایک مطالبہ ہے کہ عمران صاحب استعفی دو۔

مزید : قومی


loading...