200 مردوں سے تعلقات قائم کرنے والی خاتون نے اپنی شرمناک کہانی سنادی

200 مردوں سے تعلقات قائم کرنے والی خاتون نے اپنی شرمناک کہانی سنادی
200 مردوں سے تعلقات قائم کرنے والی خاتون نے اپنی شرمناک کہانی سنادی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 200مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے والی 30سالہ برطانوی خاتون نے اپنی شرمناک کہانی دنیا کو سنا دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق شیفیلڈ کی رہائشی لوری جیڈ ووڈرف نامی اس خاتون نے بتایا کہ اس نے پہلی بار 12سال کی عمر میں کسی مرد کے ساتھ تعلق قائم کیا اور اس کے بعد اسے اس کی ایسی لت پڑی کہ اب تک وہ 200سے زائد مردوں کے ساتھ تعلق قائم کر چکی ہے۔ وہ ایک ہفتے میں 6سے زائد مردوں کے ساتھ بھی سوتی رہی ہے جن میں سے اکثر اجنبی ہوتے تھے اور وہ پہلی ملاقات میں ہی ان کے ساتھ چلی جاتی تھی۔

لوری جیڈ نے بتایا کہ ”میں نے کبھی ان اجنبی مردوں کے ساتھ جانے سے پہلے ان کے متعلق جاننے کی کوشش نہیں جو کہ ایک خطرناک عمل تھا اور میرے ساتھ کچھ بھی پیش آ سکتا تھا لیکن میں جنسی تعلق کی لت میں اس قدر پڑ چکی تھی کہ میرے لیے میرا جسم اور زندگی کوئی اہمیت ہی نہ رکھتے تھے۔ ان میں سے اکثر مردوں کے ساتھ میری ملاقات انسٹاگرام یا دیگر ایپلی کیشنز پر ہوتی اور میں ان کے بلانے پر ان کے پاس چلی جاتی تھی۔بالآخر 28سال کی عمر میں ایک اجنبی شخص مجھے اپنے ساتھ لے گیا اور اس نے مجھ پر تشدد بھی کیا۔ اس کے ساتھ میں نے جو رات گزاری اس نے مجھے ایسا خوفزدہ کر دیا کہ میں اپنی اس لت سے نجات پانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس چلی گئی اور اپنا علاج کروانا شروع کر دیا۔ آج میں اپنے ماضی کی طرف دیکھتی ہوں تو لرز کر رہ جاتی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...