پاکستان کا وہ علاقہ جہاں چین نے 58 یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں چین نے 58 یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کردیا
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں چین نے 58 یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقہ جات میں 58یونیورسٹیاں اور 30ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔ ویب سائٹ asumetech.com کے مطابق یہ خوشخبری پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”خیبرپختونخوا کا سی پیک منصوبے میں کلیدی کردار ہے اور ہم خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں حکومت کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے چین قبائلی علاقوں میں 58تعلیمی ادارے اور 30ہسپتال بنانے جا رہا ہے۔“

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ”ہمارے آباﺅ اجدادکا تعلق ان علاقوں سے ہے جو آج پاکستان کے شمالی علاقہ جات کہلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ان علاقوں میں امن اور استحکام کی ضرورت ہے تاکہ چینی حکومت اور چینی کمپنیاں ان علاقوں کو کوئٹہ، چمن، گوادر اور کابل سے جوڑ سکیں اور ان کا رابطہ ریلوے ٹریکس کے ذریعے آگے قازقستان تک سے منسلک کیا جا سکے۔ “

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...