پیپلز پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل کیسے طے کرے گی؟ رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کو اپنی پارٹی کی کور کمیٹی میں رکھنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہونے والی ہم اپنی جماعت کے پاس لے کر جائیں گے اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، اس پر پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے، عمران خان کے استعفیٰ کے مطالبے پر بھی قائم ہیں۔