’ مولانا اور حکومت دونوں بند گلی میں داخل ،یہ دو بندے بحران سے نکال سکتے ہیں ‘سلیم صافی نے حیران کن دعویٰ کردیا

’ مولانا اور حکومت دونوں بند گلی میں داخل ،یہ دو بندے بحران سے نکال سکتے ...
 ’ مولانا اور حکومت دونوں بند گلی میں داخل ،یہ دو بندے بحران سے نکال سکتے ہیں ‘سلیم صافی نے حیران کن دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان  آن لائن)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ  کار سلیم صافی  نے کہا ہے کہ مولانا اور حکومت دونوں بند گلی میں  آ گئے ہیں،پرویز خٹک کی کمیٹی وقت کا ضیاع ہے، موجودہ  بحران سے فوری  طور پر فریقین کو  شہباز شریف اور بلاول بھٹو نکال سکتے ہیں۔

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا  تھاکہ پرویز خٹک  کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی  پل بن سکتی ہے اور نہ ہی حقیقی ڈائیلاگ کر سکتی ہے،پائیدار حل تو اُس طرح کے ڈائیلاگ سے نکل سکتا ہے کہ جس طرح چیف جسٹس آف پاکستان  نے تجویز کیا ہےتاہم موجودہ  بحران سے فوری  طور پر فریقین کو  شہباز شریف اور بلاول بھٹو نکال سکتے ہیں،اگر ان دونوں سے اُن  لوگوں کا ڈائیلاگ ہو جن کو شیخ رشید حقیقی مذاکرات کار کہتے ہیں تو سیاسی حل نکل سکتا ہے۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ شہباز اور بلاول مولاناکے ساتھ ہو کر بھی  ان کے دھرنے کے حامی نہیں ہیں ،ان دونوں سے بات بن گئی تو وہ مولانا سے بھی بات منوا سکتے ہیں اور ان  کوفیس  سیونگ بھی دے سکتے ہیں،اگر سیاسی حل نہ نکلا اور فریقین اسی طرح ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے تو تباہی ہو  گی اور سب فریقوں یا با الفاظ دیگر ملک کو نقصان  اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا یاد رکھیں کہ حکومت ناجائز بھی ہو تو اسے ناجائز طریقے سے ختم  کروانا جائز نہیں،حکومت بھی یاد رکھے ایک قومی  مذہبی جماعت جسے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی ظاہریہ تائید حاصل  ہے پر گولی چلانا اس وقت یہ ملک سہہ  نہیں  سکے گا ۔  

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...