’آزادی مارچ میں شریک ن لیگ کے کارکن اپنے رہنماﺅں کوگالیاں دے رہے تھے‘ حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

’آزادی مارچ میں شریک ن لیگ کے کارکن اپنے رہنماﺅں کوگالیاں دے رہے تھے‘ حفیظ ...
’آزادی مارچ میں شریک ن لیگ کے کارکن اپنے رہنماﺅں کوگالیاں دے رہے تھے‘ حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے گومگو کی کیفیت میں تھیں، ن لیگ کے ورکر اپنی رہنماﺅں کو گالیاں دے رہے تھے ۔

جیونیو ز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے گومگو کی کیفیت میں تھیں۔ ن لیگ کے ورکر اپنی رہنماﺅں کو گالیاں دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے بیان کے بعد ن لیگ کے کارکنوں کا احتجاج یقینی تھا ، اسی لئے بعد میں احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے تو یہ بات کی تھی کہ جلسہ جمعہ کے بعد ہوگا اور واقعی جلسہ جمعہ کے بعد ہوا ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے جس قسم کی تنظیم کا مظاہرہ کیا ہے ، اس کی ملک میں مثال نہیں ملتی ۔ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے اندر ایک عجیب ارتعاش پیدا کردیاہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...