وزیراعظم کے ترجمان کا وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں بے نقاب ہونے کادعویٰ

وزیراعظم کے ترجمان کا وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں بے نقاب ہونے کادعویٰ
وزیراعظم کے ترجمان کا وقت کے ساتھ بہت سی چیزیں بے نقاب ہونے کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ الیکشن اس ملک میں کبھی بھی مثالی نہیں رہے ، اس وقت اسلام آباد میں عجیب قسم کی تھیوریاں چل رہی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں بے نقاب ہوجائیں گی ، یہ وقت بتائے گا ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ الیکشن اس ملک میں کبھی بھی مثالی نہیں رہے ، اس وقت اسلام آباد میں عجیب قسم کی تھیوریاں چل رہی ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں بے نقاب ہوجائیں گی ، یہ وقت بتائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عدالتوں میں دھرنوں پر دوفیصلے آچکے ہیں، عدالتی فیصلوں پر ہی معاہدے ہوا تھا جس پر حکومت نے آزادی مارچ کو تمام تر سہولیات دیں ہیں۔
ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ کور کمیٹی میں جو فیصلہ ہوا ہے کہ قانون اپنا راستہ بناتاہے لیکن عدالت سے رجوع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ عدالتیں اسی کام کیلئے ہوتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں اور بھی بہت سے بڑے بڑے کام ہوئے ہیں، ملک بھی ٹوٹا ہے ، وزرائے اعظم بھی پھانسی پر چڑھے ہیں، اس لئے ماضی میں نہیں رہنا ہوتا بلکہ آگے چلنا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کاسیاسی حل یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں ۔ حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرناچاہتی کہ دنیا کہے کہ پاکستان میں یہ ہورہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا پاکستان کی تعریف کرے ۔

مزید :

قومی -