’ اسلام آباد میں تصادم ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔۔‘ سینئر صحافی مظہر عباس نے پریشان کن صورتحال واضح کردی

’ اسلام آباد میں تصادم ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔۔‘ سینئر صحافی مظہر عباس نے ...
’ اسلام آباد میں تصادم ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔۔‘ سینئر صحافی مظہر عباس نے پریشان کن صورتحال واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کافی تعداد میں لوگ لیکر اسلام آباد آگئے ہیں اور تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، مولانافضل الرحمان کو اس وقت کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مسئلہ یہ ہوگیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کافی تعداد میں لوگ لیکر اسلام آباد آگئے ہیں اور تصادم کی صورتحال ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لئے بغیر واپس گئے توان کی سیاست کو پہلے ہی بہت نقصان ہوچکاہے ، اس طرح اور بہت زیادہ نقصان ہوجائیگا ، مولانافضل الرحمان کو اس وقت کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے وزیر اعظم کی گرفتاری کے حوالے سے بیان کی وضاحت کرنی چاہئے لیکن یہاں تو وزیر اعظم غیر قانونی طور پر وزیر اعظم ہاﺅس سے گرفتار ہوتے رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...