’ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے اور ۔۔۔ ‘بلاول کے ترجمان نے بڑا دعویٰ کردیا

’ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے اور ۔۔۔ ‘بلاول کے ترجمان نے بڑا دعویٰ کردیا
’ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے اور ۔۔۔ ‘بلاول کے ترجمان نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے ، مولانافضل الرحمان نے بہت زیادہ تیار ی کی ہوئی تھی ، حکومت کیلئے اس مجمع کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا ، اس وقت سیاسی جماعتیں کچھ مخصوصی سیاسی مقاصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں اور ماضی میں بھی ایسے اتحاد ہوتے رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ احتجاج کے اور بہت سے طریقے ہیں لیکن ہم اس چیز کو بھی سمجھتے ہیں کہ ماضی میں بھی دو دھرنے اسلام آباد میں دیئے گئے جس پر ہم نے واضح پوزیشن لی تھی ، اس وقت بھی ہماری وہی پوزیشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتیں کچھ مخصوصی سیاسی مقاصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں اور ماضی میں بھی ایسے اتحاد ہوتے رہے ہیں ، ہمارے جومشترکہ مطالبات ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر کہا جاسکے کہ مذہب کواستعمال کیا جارہاہے ۔

مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈلائن کے حوالے سے مصطفی نواز کھوکھر کا کہناتھا کہ ڈیڈلائن اپنی جگہ پر برقرار ہے اور رہبر کمیٹی اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے کے بعد کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے ، اس پر گفت وشنید جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مجمع بہت بڑاہے ، مولانافضل الرحمان نے بہت زیادہ تیار ی کی ہوئی تھی ، حکومت کیلئے اس مجمع کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔

مزید : قومی


loading...