حکومت راستے روکنے کیلئے کنٹینر لائی ، جے یو آئی والوں نے کنٹینروں میں بستر لگالیے، حکومت سے مزید کنٹینر لگوانے کا مطالبہ

حکومت راستے روکنے کیلئے کنٹینر لائی ، جے یو آئی والوں نے کنٹینروں میں بستر ...
حکومت راستے روکنے کیلئے کنٹینر لائی ، جے یو آئی والوں نے کنٹینروں میں بستر لگالیے، حکومت سے مزید کنٹینر لگوانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاءکا راستہ روکنے کیلئے شہر اقتدار میں کنٹینرز کا ڈھیر لگایا تو جے یو آئی والوں نے بھی شر میں سے خیر کا پہلو نکالتے ہوئے انہیں اپنا مسکن بنالیا۔
جے یو آئی ف کے کارکنوں نے ذرا سا دماغ چلایا اور کنٹینرز میں اپنے بستر لگالیے۔ اس طرح وہ نہ صرف اسلام آباد کے سخت موسم کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئے بلکہ انہیںکنٹینرز سے کوئی شکوہ بھی نہیں رہا۔
کنٹینر میں ڈیرہ لگانے والے جے یو آئی کے ایک کارکن نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کنٹینر بھی دوں گا اور کھانا بھی دوں گا، ہم نے کنٹینر دیکھے تو اپنے سامان کی حفاظت کیلئے اس میں ڈیرے ڈال لیے۔
جے یو آئی کے ایک اور کارکن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اور بھی کنٹینر کھڑے کیے جائیں ، کچھ ساتھی کھلے میدان میں بیٹھے ہوئے ہیں انہیں بھی کنٹینر میں آنا چاہیے۔
دھرنے کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ ابھی جے یو آئی کے مزید قافلے بھی اسلام آباد آرہے ہیں اس لیے حکومت زیادہ سے زیادہ کنٹینر لگائے تاکہ دھرنے کے دنوں میں انہیں سر چھپانے کیلئے چھت میسر آسکے۔