حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ، اب ہم ملک چلائیں گے ، مولانا فضل الرحمان کادعویٰ

حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ، اب ہم ملک چلائیں گے ، مولانا فضل الرحمان کادعویٰ
حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ، اب ہم ملک چلائیں گے ، مولانا فضل الرحمان کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمت کی رٹ ختم ہوچکی ہے ، اب ہم ملک چائیں گے ، ہم پرامن انداز میں ملک چائیں گے ، اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں ، عمران خان استعفیٰ دیکر اپنی آئینی حیثیت درست کریں ، مودی عمران خان کی وجہ سے کشمیریوں پر ظلم کررہاہے ۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اتنے قرضے قوم پر ڈال دیئے ہیں کہ افراط زر بڑھ چکاہے اور مہنگائی عروج پر ہے ، غریب آدمی بچوں کیلئے راشن لینے کے قابل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے دن مزید یہ حکومت رہے گی ، پاکستان پستی کی طرف جائے گا ، ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک یہ حکومت نہیں جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم نے مزید سخت فیصلے کرنے ہیں تاکہ ہم اس میدان سے ایک دوسرے سخت میدان میں منتقل ہوجائیں اور اس حکومت کے خلاف تحریک برقرار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتا ہوں کہ اپنی آئینی حیثیت ٹھیک کرلو اور استعفیٰ دیدو ، مودی بہت خوش ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم ہے ، مودی عمران خان کی وجہ سے کشمیریوں پر ظلم کررہاہے ۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارا استقبال کرکے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ، ہم ان کو بھی اپنے ساتھ تصور کررہے ہیں،ہماری خواتین گھروں میں بیٹھ کر ہمارے لئے دعائیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تم ابھی تک 1947میں گھوم رہے ہواورہم 1947سے 72سال آگے آچکے ہیں ، آج پاکستان کی بات کرو، ہم اقبال اور قائد اعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کا آئین و قانو ن بناناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے اقوام متحدہ میں ان ملکوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا جو کبھی ہمارا ساتھ دیا کرتے تھے ، آج کسی نے طالبان کاجھنڈا لہرایا تو کہہ دیا کہ یہاں دہشت گرد ہیں تو یہ وہی طالبان ہیں جن کا تم نے سفارتی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیا ، امریکہ میں ان کاسفارتی پروٹوکول کے ساتھ استقبال ہوا اور ماسکو میں ان کا سفارتی پروٹوکول کے ساتھ استقبال ہوا ، اگر میں یہ کہہ دوں کہ یہ شرارت بھی تمہار ی کی ہوئی ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں رابطے میںہیں۔ موجودہ حکمران ملک کے لئے رسک بن گئے ہیں ،پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے جب تک حکومت نہیں جاتی ہم اس میدان میں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کو ایوب خان کے مقابلے میں کس نے شکست دلوائی تھی ، وہ لوگ ہم سے خواتین کی بات کررہے ہیں، جعلی حکومت نے مذاکرات کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے اور کہا جارہا ہے کہ آئین وقانون کے مطابق بات کرو، حکومت نے معاہدہ توڑ دیاہے ، ہم معاہدے کی پابندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے ، اب تم حکمران نہیں ہو، تمہاری رٹ ختم ہوچکی ہے ، اب ہم اس ملک کو چلائیں گے کیونکہ اب تمہاری رٹ ختم ہوچکی ہے ،ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھاﺅ اورقوم کے سر سے اتر جاﺅ۔ انہوں نے کہا جب تک پوری اپوزیشن فیصلہ کرتی ہے ہم نے یہاں رہناہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں استقامت عطافرمائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -