’اس وقت صورتحال بڑی گھمبیر ہے کیونکہ ۔۔۔‘ سینئر صحافی سلمان غنی نے حکومت اور اپوزیشن کو خبردار کردیا

’اس وقت صورتحال بڑی گھمبیر ہے کیونکہ ۔۔۔‘ سینئر صحافی سلمان غنی نے حکومت ...
’اس وقت صورتحال بڑی گھمبیر ہے کیونکہ ۔۔۔‘ سینئر صحافی سلمان غنی نے حکومت اور اپوزیشن کو خبردار کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسلمان غنی نے کہاہے کہ صورتحال بڑی گھمبیر ہے ، حکومت اور اپوزیشن دونوں بند گلی میں نظر آرہے ہیں اور اس وقت کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ صورتحال بڑی گھمبیر ہے ، حکومت اور اپوزیشن دونوں بند گلی میں نظر آرہے ہیں اور اس وقت کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی پاکستان کے ہرگھر کے ہر فرد میں عزت ہے ، اداروں کوٹارگٹ کرنا درست نہیں ہے ، فوج کومتنازعہ نہیں بناناچاہئے ۔

سلمان غنی کاکہنا تھا کہ ہم مسلسل یہ کہتے آرہے ہیں کہ دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے جے یو آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے تحفظات تھے کہ ہم کو اسلام آباد میں ایسی صورتحال طاری نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس طرح دنیا میں پاکستان کی ہنسائی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوماضی میں ہوتارہاہے ، وہ غلط تھا اور جو آج ہورہاہے ، وہ بھی غلط ہے، حکومت مولانافضل الرحمان کے بیان پر اگر عدالت میں جاتی ہے تو یہ اچھی بات ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...