کل تک یہی صورتحال رہی تو معاملات کیا رخ اختیار کریں گے ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ کی تشویشناک پیشگوئی

کل تک یہی صورتحال رہی تو معاملات کیا رخ اختیار کریں گے ؟ سابق نگران وزیر ...
کل تک یہی صورتحال رہی تو معاملات کیا رخ اختیار کریں گے ؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ کی تشویشناک پیشگوئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ اگر کل تک صورتحال یہی رہی جو دیکھی جارہی ہے تو معاملات خراب ہوسکتے ہیں، استعفیٰ مانگنا جمہوری نظام میں ہوتاہے لیکن سڑکوں پر آکر استعفیٰ جمہوری نظام میں نہیں مانگا جاتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ میرا خیال نہیں ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مکمل طورپر جے یو آئی کے موقف کے حق میں ہوں گی کیونکہ ان کا موجود نظام میں حصہ ہے جبکہ جے یو آئی کاموجود سیٹ اپ میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ اگر کل تک صورتحال یہی رہی جو دیکھی جارہی ہے تو معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ مانگنا جمہوری نظام میں ہوتاہے لیکن سڑکوں پر آکر استعفیٰ جمہوری نظام میں نہیں مانگا جاتا، اس طریقے سے پاکستان میں جمہوریت فروغ نہیں پائے گی ، اگر یہ صورتحال برقرار رہتی ہے تو پھرپاکستان میںغیر جمہوری قوتیں مضبوط ہونگی ۔

مزید : قومی


loading...