اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ،ہر صورت ناکا م بنایا جائیگا:گور نر پنجاب

اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ،ہر صورت ناکا م ...
اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ،ہر صورت ناکا م بنایا جائیگا:گور نر پنجاب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دھرنے کا مقصد عوام سے عام ا نتخابات میں شکست کا بدلہ لینا ہے،افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کے تر جمان ہیں انکے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ہے جس کو ہر صورت ناکا م بنایا جائیگا۔

رکن قومی اسمبلی ریاض فیتانہ،ایم پی اے سعدیہ سہیل سمیت تحر یک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے سے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ نے کا دعویٰ کرنیوالی اپوزیشن نے دھر نے کا اعلان کر کے خود معاہدہ کی خلاف ورزی کر دی ہے مگر اسکے باوجود حکومت آج بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کر نا چاہتی ہے،اگر اپوزیشن سمجھتی ہےکہ وہ دھر نےاوراحتجاج کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لے لیں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان نے قربانیاں دیں مگر بدقسمتی سے اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آئین و قانون کی حکمرانی،بلا تفر یق احتساب اورقومی خدمت کےمشن پرگامزن ہےجس سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹیں گےاوراپوزیشن کی ملک کوعدم استحکام کاشکار کرنے  کی سازشیں عوامی طاقت سے ناکام بنائی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...