افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 بچے جاں بحق

افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 بچے جاں بحق
افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر 9 بچے جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے سکول جارہے تھے کہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے۔صوبے کے پولیس ترجمان خلیل عصر کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے باعث طالبان نے اس علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ان میں سے ایک بارودی سرنگ  ہفتہ کودھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں پرائمری سکول کے 9 بچے جاں بحق  ہوگئے۔پولیس افسر کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور ان کے خاندان کا تعلق طالبان سے تھا۔دوسری طرف طالبان ترجمان نے اس حملے پر تاحال  خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔