”فوجیں ختم ہوجائیں تو ملک باقی نہیں رہ سکتے“ ، وزیر اعظم کا سیاست سے بالا تر ہوکر اداروں کا دفاع کرنے کی ہدایت

”فوجیں ختم ہوجائیں تو ملک باقی نہیں رہ سکتے“ ، وزیر اعظم کا سیاست سے بالا تر ...
”فوجیں ختم ہوجائیں تو ملک باقی نہیں رہ سکتے“ ، وزیر اعظم کا سیاست سے بالا تر ہوکر اداروں کا دفاع کرنے کی ہدایت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نے کہاہے کہ فوجیں ختم ہوجائیں تو ملک باقی نہیں رہ سکتے ، اداروں کا دفاع سیاست سے بالا تر ہوکر کیا جائے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں پاک فو ج کا بھرپور دفاع کیا ، قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ فوج نے کن قربانیوں کے ساتھ ملک سنبھالا ۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اداروں کا دفاع سیاست سے بالا تر ہوکر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فوجیں ختم ہوجاتی ہیں تو پھر ملک باقی نہیں رہ سکتے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...