آزادی مارچ کے مظاہرین پرامن،وفاقی وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ مظاہرین مشتعل ہوں:سعید غنی

آزادی مارچ کے مظاہرین پرامن،وفاقی وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ مظاہرین ...
آزادی مارچ کے مظاہرین پرامن،وفاقی وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ مظاہرین مشتعل ہوں:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنمااورصوبائی  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہآزادی مارچ کے مظاہرین پرامن ہیں،اُنہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو قانون کے دائرے میں نہ ہو، عمران خان نے اپنے دھرنے میں وزیراعظم ہاؤس اورایوان صدر گھس جانے کی بات کی تھی،وفاقی وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ مظاہرین مشتعل ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہہم پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کوئی کام نہیں کیا ہے لیکن ہمارے مثبت کاموں کو فراموش کیا جاتا رہا ہے، تعلیم اور صحت میں سندھ حکومت نے گذشتہ چند برسوں میں جو انقلابی کام کئے ہیں شاید میڈیا میں اس کو اتنا اچھا رسپانس نہیں ملا جتنا وہ ہم پر تنقید کرنے میں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  آزادی مارچ کے مظاہرین پرامن ہیں ،اُنہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو قانون کے دائرے میں نہ ہو اور مجھے امید ہے کہ وہ اسی طرح پرامن ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جوباتیں کرتا ہے اس کی مخالفت میں ان کے پرانے بیان تلاش کئے جائیں،عمران خان نے اپنے دھرنے میں وزیراعظم ہاؤس اورایوان صدر گھس جانے کی بات کی تھی،اسی عمران نیازی نے ٹیکس نہ دینے،پیسے ہنڈی کے ذریعے بھیجنے، گیس اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے اور سول نافرمانی کی بات کی تھی،آج بھی کچھ وفاقی وزراء اور مشیران ان مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں کہ وہ مشتعل ہوں۔ فاطمہ بھٹو کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ فاطمہ بھٹو کے لئے عزت ہے، لاڑکانہ ان کا گھر اور سیاست بھی ان کا حق ہے، املاک میں وہ ضرور بھٹو کی وارث ہیں لیکن بھٹو کا سیاسی وارث بلاول بھٹو ہیں، شہید مرتضی بھٹو بھی سیاست کررہے تھے اس وقت بھی ہم جیسے نظریاتی کارکن ان کے ساتھ نہیں تھے، اگرفاطمہ بھی سیاست کرتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔