مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے: مولانا حامد الحق

مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے: ...
مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے: مولانا حامد الحق

  



نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جمیعت علماء اسلام چیر مین دفاع پاکستان کونسل نے مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان ہے،ایک سال گذرنے کے باوجود مولانا سمیع الحق کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لینگے، مولانا سمیع الحق  شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے،موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،حکومت نے مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت پر آنکھیں بند کر کھی ہیں۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا  تھا کہ مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے، مولانا سمیع الحق کا نظریہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہے،مولاناسمیع الحق صاحب کی شہادت امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے ،ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے سلسلہ میں مولاناسمیع الحق کے قائدانہ کردار کی وجہ سے انہیں شہید کیا گیا،ان کا مشن جاری رہے گا۔ مولانا حامد الحق حقانی نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک مولانا کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ،حکومت مولانا شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ۔ 

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ


loading...