سیف سٹی نے ای چالان کی ادائیگیاں بہتر بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

سیف سٹی نے ای چالان کی ادائیگیاں بہتر بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا
سیف سٹی نے ای چالان کی ادائیگیاں بہتر بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) ای چالاننگ کی ادائیگیاں بہتربنانےکا فیصلہ،ایڈریسز نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں التوا کا شکار،سیف سٹی نے بینکوں یا لیزنگ کمپنیوں کے ذریعے گاڑیاں خریدنے والوں کے مکمل ایڈریس مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق بینک یا لیزنگ کمپنی سے لیز کرانے والے گاڑی مالکان کی موجیں ختم،سیف سٹی اتھارٹی نے ایکسائز سے تمام لیز ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جبکہ بینکوں اورلیزنگ کمپنیوں کوگاڑیوں کےمالکان کا مکمل ایڈریس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہونے والی 20 فیصد سے زائد گاڑیوں کے مالکان کے ایڈریسز موجود نہیں ہیں جوکہ بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام ہیں، جسکی وجہ سے ایک گاڑی کے کئی کئی چالان ہیں لیکن گاڑی مالکان تک نہ پہنچنے کی وجہ سے ادائیگی نہیں ہورہی سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایڈریسز فراہم نہ کیے گئے تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے جلد متعلقہ اداروں سے میٹنگ کی جائے گی تاکہ ای چالاننگ کو زیادہ موثر بنایا جاسکے۔