جے یو آئی ف کے رہنما کے کنٹینر پر چڑھ کر تحریک انصاف کے حق میں نعرے

جے یو آئی ف کے رہنما کے کنٹینر پر چڑھ کر تحریک انصاف کے حق میں نعرے
جے یو آئی ف کے رہنما کے کنٹینر پر چڑھ کر تحریک انصاف کے حق میں نعرے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے رہنما مولانا درویش جوش خطاب میں ہوش کھوبیٹھے ، کنٹینر پر چڑھ کر ’ ’گو نواز گو“کے نعرے لگا دیئے ، توجہ دلانے پر درستی کی ۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما مولانا درویش کنٹینر پرچڑھ کر جوش خطابت میں تحریک انصاف کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے گئے جب ان کی اس طرف توجہ دلائی گئی تو پھر ان کو اس بات کااحسا س ہوا۔

مولانا درویش تقریر کررہے تھے کہ اچانک تقریر کرتے کرتے ”گو نواز گو“کے نعرے لگوانے شروع کردیئے جس پر کنٹینر پر ان کے گرد موجود لوگوں نے اس طرف توجہ مبذول کروائی تو ان کواپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور دوبارہ ”گو عمران گو“کے نعرے لگوانے لگے ۔

مزید : قومی


loading...