مولانا فضل الرحمان کی آگے بڑھنے والی بات سے متفق نہیں، لیگی رہنما کا صاف جواب

مولانا فضل الرحمان کی آگے بڑھنے والی بات سے متفق نہیں، لیگی رہنما کا صاف جواب
مولانا فضل الرحمان کی آگے بڑھنے والی بات سے متفق نہیں، لیگی رہنما کا صاف جواب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم ن کے رہنما رانا تنویرنے کہاہے مولانا فضل الرحمان نے آگے کا پروگرام ہمارے ساتھ شیئر نہیں کیا،ہم نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آگے بڑھنے اور قبضہ کروالی بات پر متفق نہیں ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے راناتنویر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آگے کا پروگرام ہمارے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آگے بڑھنے اور قبضہ کروالی بات پر متفق نہیں ہیں جوبھی فیصلہ ہوگا ، وہ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ بھی جلسے میں آئے ہیں اور ہمارے پور ی قیادت بھی وہاں موجود تھی ، پیپلزپارٹی والے بھی سندھ سے آزادی مارچ کے ساتھ چلے ہیں اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں پہنچنے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کنٹینر پر پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے جھنڈے بھی آزادی مارچ کے جلسے میں نظر آرہے تھے ۔

مزید : قومی


loading...