رہبر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کووزیر اعظم کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار بنالے ،ہمایوں اختر خان کا مشورہ

رہبر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کووزیر اعظم کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ...
رہبر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کووزیر اعظم کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار بنالے ،ہمایوں اختر خان کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ بڑی پارٹیوں کی سیاست اپنی قیادت بچاﺅ رہی ہے اورمولانا فضل الرحمان نے اس خلاءکوپر کردیاہے ، اپوزیشن کو ایک اوررہبر کمیٹی بنانی چاہئے جو یہ فیصلہ کرے کہ مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم کیلئے اپنامشترکہ وزیراعظم بنا لیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا “میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام کی طرف سے عمران خان کیخلاف کوئی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا ۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کے لوگ اکٹھے کئے ہیں اوربیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر مولانا فضل الرحمان باعزت طریقے سے حکومت کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن عمران خان کبھی بھی بلیک میل نہیں ہونگے اور کوئی پارٹی جب وہ اقتدار میں ہوتو بلیک میل ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور میں ناشتہ بھی نہیں کروایا گیا ، اس وقت تمام لوگ مولانا فضل الرحمان کے ہیں اوراپوزیشن کے لوگ پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں،بڑی پارٹیوں کی سیاست اپنی قیادت بچاﺅ رہی ہے اورمولانا فضل الرحمان نے اس خلا کوپر کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک اوررہبر کمیٹی بنانی چاہئے جو یہ فیصلہ کرے کے مولانا فضل الرحمان کواپنامشترکہ وزیراعظم کاامیدوار بنا لیں۔

مزید : قومی


loading...