الیکشن کمیشن میں جانے کی بجائے دھاندلی کروانے والوں کی طرف کیوں نہ جائیں ؟ مولانا عطاءالرحمان کا سوال

الیکشن کمیشن میں جانے کی بجائے دھاندلی کروانے والوں کی طرف کیوں نہ جائیں ؟ ...
الیکشن کمیشن میں جانے کی بجائے دھاندلی کروانے والوں کی طرف کیوں نہ جائیں ؟ مولانا عطاءالرحمان کا سوال

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے رہنما مولانا عطاءالرحمان نے کہاہے کہ ہم سے کہا جاتاہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہم الیکشن کمیشن میں جائیں لیکن ہم اس کی طرف کیوں نہ جائیں جس نے دھاندلی کروائی ہے؟

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ عمران خان نے چند روز پہلے یہ کہا کہ فوج میرے سال ہے اور کل رات خود آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیاہے کہ ہم جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتاہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہم الیکشن کمیشن میں جائیں لیکن ہم اس کی طرف کیوں نہ جائیں جس نے دھاندلی کروائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہر الیکشن میں ہوتی ہے لیکن اس طرح بھی نہیں ہوتا کہ جس کویقین ہی نہ ہوکہ میں نے نہیں جیتنا اور وہ گھر بیٹھا جیت جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014میں تمام پارٹیاں پارلیمنٹ کے اندر ایک پیج پر تھیں اور ایک ہی پارٹی تھی جو باہر دھرنے پر تھی اور آج بھی تمام پارٹیاں ایک پیج پر ہیں اور ایک ہی پارٹی ہے جو پارلیمنٹ کے اندر ہے ۔

مزید : قومی


loading...