ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں اس سے نکلنے میں ابھی کچھ دن مزید درکار ہیں۔ اس لئے خاموشی سے چلیں اور کثرت سے ذکر الٰہی کرتے رہیں ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج کسی اپنے کی طرف سے مشکلات درپیش آ سکتی ہیں اور آپ کو ایک قدم پیچھے ہٹانا پڑے گا ایسا کرنا بہتر ہے ورنہ پریشانی بہت بڑھ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
چھوٹے سے معاملات کو لے کر جس قدر پریشان ہیں اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے آپ اپنے تمام مسائل اللہ پاک کے سپرد کریں ان شاءاللہ وہ سب ٹھیک کر دے گا۔


برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی انجانے شخص کی باتوں میں آکر اپنی سمت تبدیل کریں گے ان کو ایسا کرنے سے پہلے کئی بار سوچنا ہوگا۔ آج اہم اور عقل مندی سے چلنے کا دن ہے۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
عزت وقار میں ان شاءاللہ اضافہ ہوگا جس وجہ سے پریشان تھے وہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ آج کا دن مالی معاملات کو بھی ٹھیک کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔


برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی غیر قانونی کام کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر نہ کریں آپ اس طرح کسی بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں آج کا دن صرف اپنے روز گار پر توجہ دینے کا ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ صورتحال کے مطابق چلیں اپنی مرضی نہ کریں کیوں اپنا کوئی بڑا نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جلد بازی اور ناجائز رزق دونوں سے دور رہنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج دن اچھا معلوم ہوتا ہے آپ کو اپنے مطلب کی خبریں ملیں گی اور جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے وہ مسئلہ بھی حل ہوگا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ آج کسی طرف سے پیسوں کی امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ لگتا ہے کہ کامیاب ہوں گے اور آج ایک اہم پیش رفت بھی آپ کے حق میں ہو سکتی ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس پریشنین ے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ وہ اب جلد ختم ہونے والی ہے۔ آپ کو خود ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور ایک رکاوٹ بھی کم ہو گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس انداز سے چل رہے ہیں وہ زیادہ مناسب نہیں ہے اس طرح آپ ایک اچھے وقت سے محروم ہو جائیں گے۔ تھوڑی سی ہمت کا مظاہرہ کریں اب۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ چھوٹوں کی نظر بھی اتاریں اور مرد حضرات بھی کھانے پینے کی چیزوں میں پرہیز سے کام لیں گے تو بہتر ہوگا۔