کینیڈاکا 12لاکھ نئے غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کا فیصلہ 

  کینیڈاکا 12لاکھ نئے غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اوٹاوا(این این آئی) امیگریشن کے وفاقی وزیر مارکو مینڈیسینو نے کہا ہے کہ کینیڈا اگلے تین سالوں میں 12 لاکھ سے زائد نئے غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارکو مینڈیسینو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مارکو کا کہنا تھا حکومت 2021ء میں نئی مستقل سکونت کیلئے 4 لاکھ ایک ہزار، 2022ء میں 4 لاکھ 11 ہزار اور 2023 میں 4 لاکھ 21 ہزار درخواستیں منظور کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کو مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے اور غیرملکیوں کے ذریعے ہم اپنی یہ ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ مارکو مینڈیسینو نے مزید بتایا کہ کورونا وبا سے قبل، غیرملکیوں کے ذریعے معیشت کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل تھا تاہم اب یہ ضرورت بن چکا ہے۔امیگریشن پالیسی ریسرچر رابرٹ فیلکونر کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنے اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غیرملکیوں کو کینیڈا میں آباد کرنے کا 1911 کے بعد یہ بلند ترین ریکارڈ ہوگا۔
کینیڈا فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -