سرکاری ملازمین کی بیگمات اور قریبی رشتے دار مزید10خواتین کو سزائیں لیکن یہ کس مد میں پیسے لیتی رہیں؟ خبرآگئی

سرکاری ملازمین کی بیگمات اور قریبی رشتے دار مزید10خواتین کو سزائیں لیکن یہ کس ...
سرکاری ملازمین کی بیگمات اور قریبی رشتے دار مزید10خواتین کو سزائیں لیکن یہ کس مد میں پیسے لیتی رہیں؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ویب ڈیسک)دھوکا دہی سے امدادی رقم حاصل کرنے کے جرم میں سرکاری ملازمین کی بیگمات اور قریبی رشتے دار مزید10خواتین کو سزائیں سنا دی گئیں۔
سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر9 منظورعلی پنہور کی عدالت نے دھوکا دہی کے ذریعے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد حاصل کرنے پر سرکاری ملازمین کی بیگمات یا قریبی رشتے دار مزید 10 خواتین کو قید وجرمانے کی سزائیں سنادیں۔
فاضل عدالت نے ایف آئی اے حیدرآباد میں اس سے متعلق درج کیے گئے 10 مقدمات کی سماعت کی۔ ان مقدمات میں نامزد 10 خواتین نے عدالت کے روبروتحریری طورپر اعتراف جرم کیا جس پر عدالت نے ملزمان کو تا برخاست عدالت قید اور فی کس8 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔
جن خواتین کوقید وجرمانے کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے ملزمہ مسماة رحمت عبدالستارببر کے خلاف 14 جولائی 2020 کو، 5 خواتین صغراں الیاس ابڑو، شہناز سردار خان، مسماة بیگم منٹھار علی، عائشہ غلام شبیر، نشاءخاتون غلام مرتضی کے خلاف 2ستمبر 2020 جبکہ 4خواتین زینب عبدالرحمان، اسما دھنی بخش، ملیکہ عبداللطیف پنہور اور غلام صغرٰی نور محمد کے خلاف3 ستمبر 2020کو ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔ مقدمات کے اندراج کے بعدملزم خواتین ضمانت پر رہا تھیں۔