ترک شیف براک بھی پاکستانی چائے کے دیوانے ہوگئے، ایسی تعریف کردی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئے

ترک شیف براک بھی پاکستانی چائے کے دیوانے ہوگئے، ایسی تعریف کردی جو بھارتیوں ...
ترک شیف براک بھی پاکستانی چائے کے دیوانے ہوگئے، ایسی تعریف کردی جو بھارتیوں کو بالکل پسند نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے سمائلنگ شیف براک اوزدامیر کو بھی پاکستانی چائے پسند آگئی۔

مری کے سیر سپاٹوں کے دوران ترک شیف براک اوزدامیر نے پاکستانی چائے کی تعریف کرکے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلادی۔ ایک جگہ پر وہ کھڑے ہوئے تھے  اور ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا تھا، اسی دوران وہ جس کام میں مصروف تھے وہ چھوڑ کر ابھی نندن کے لفظوں میں پاکستانی چائے کی تعریف کی اور کہا ’ Pakistani Tea is Fantastic’

خیال رہے کہ 27 فروری 2020 کو جب پاکستان نے بھارت کے 2 طیارے گرانے کے بعد ان کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا تو انہوں نے بھی پاکستانی چائے کو فنٹاسٹک قرار دیا تھا۔ ابھی نندن کی پاکستانی چائے کی تعریف میں سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد ’ ٹی اِز فنٹاسٹک‘ بھارتیوں کی ’چھیڑ‘ بن چکا ہے۔