مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم قیادت پر طنز کے نشتر برسا دیے 

مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم ...
مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم قیادت پر طنز کے نشتر برسا دیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ناکام جلسوں کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی کھولی سیاست ختم ہو چکی ہے ، مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے ، وزیر اعظم کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ، قوم وزیر اعظم کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تنقید کرنےوالے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں  جو کبھی رکے گا نہیں ، یہ عناصر ہر موقع پر ناکام ہیں،   انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔