"یہ کام چور اور مغرور ہوجائیں گے" چینی شہری کا 30 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد گھر والوں کو لاعلم رکھنے کا فیصلہ 

"یہ کام چور اور مغرور ہوجائیں گے" چینی شہری کا 30 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے کے ...

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چین میں ایک شخص نے 30 ملین ڈالر  مالیت  کی لاٹری جیت لی ہے، لیکن اس نے اس بارے میں اپنے اہل خانہ کو بے خبر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس سے اس کے بیوی بچے مغرور اور سست ہوجائیں گے۔ 

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ  کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کی شناخت  " لی"  کے طور پر ہوئی ہے جو گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے سے ہے۔ آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ اس نے 80 یوآن (11 ڈالر ) میں 40 لاٹری ٹکٹ خریدے جس میں ہر ٹکٹ ایک جیسے سات نمبروں پر مشتمل تھا۔ تمام سات نمبر مل گئے اور اس آدمی نے  جیک پاٹ  جیت لیا۔ اس شخص نے انعام وصول کرنے کے بعد تقریباً سات لاکھ ڈالر خیرات میں دے دیے۔

اس شخص نے انعامی رقم کا چیک وصول کرتے ہوئے ایک کارٹون کردار کا انتخاب کیا۔  یہ  شناخت کو خفیہ رکھنے کا تخلیقی طریقہ  تھا جو چین میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔ اس شخص نے کہا کہ اس نے اس بارے میں اپنی بیوی یا بچے کو نہیں بتایا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے ایسا کیا تو اس کے اہل خانہ محنت سے جی چرانے لگیں گے اور دوسروں سے خود کو برتر محسوس کرنے لگیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -