مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر مبینہ طور پر خربوزے کھانے سے ہلاک
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس سے تعلق رکھنے والا مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر مبینہ طور پر خربوزے کھانے کے باعث ہلاک ہو گیا، رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر کو مبینہ طور پر خربوزے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کے باعث ہلاک ہو گیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق 33 سالہ الیگزینڈر کے ساتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیگزینڈر نیند کے دوران انتقال کر گیا ، وہ بیمار نہیں تھا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس کی ہلاکت کی وجہ فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر کی اہلیہ کی حالت بھی بگڑ گئی تھی جس کے باعث اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ، الیگزینڈر کے والد کے مطابق سہ پہر چار بجے الیگزینڈر کو گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔الیگزینڈر کے والد کے مطابق وہ چہل قدمی کے بعد گھر پہنچے تو الیگزینڈر اپنے اہلیہ کیساتھ سو رہے تھے ، جب میں قریب گیا تو مجھے محسوس ہوا کہ الیگزینڈر کی سانس نہیں چل رہی ۔
الیگزینڈر کے والد کے مطابق ان کا بیٹا بالکل صحتمند تھا ، انہوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا تھا۔رپورٹس کے مطابق فائٹر اور اس کی اہلیہ کی حالت خربوزے کھانے کے باعث بگڑی ، تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔