شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ نے سکائی الیکٹرک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

Nov 02, 2024 | 01:34 PM

لاہور (ویب ڈیسک) شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ نے لاہور میں کنزیومر کورٹ میں  سکائی الیکٹرک کے خلاف مبینہ طورپر ناقص سولر سسٹم فراہم کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

درخواست گزار نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ سسٹم/پروڈکٹ کو ان کی توانائی کی ضروریات کے لیے ایک قابل اعتماد حل کے طور پر مشتہر کیا گیا تھا اور اسے یقین دہانی کے ساتھ فراہم کیا گیا تھا کہ یہ کم از کم وارنٹی مدت کے دوران معیاری خصوصیات کا حامل ہوگا۔ درخواست گزار نے سکائی الیکٹرک کی طرف سے دی گئی وارنٹی اور نمائندگی پر اعتماد کرتے ہوئے اس سسٹم کو خریدلیا۔ سسٹم کی تنصیب اور دیکھ بھال مکمل طور پر  سکائی الیکٹرک کی نگرانی میں کی گئی تھی۔

تاہم، یہ سسٹم ناقص ثابت ہوا کیونکہ اس نے ان خصوصیات کے مطابق کام نہیں کیا جن کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی تھی اور جن کی بنیاد پر درخواست گزار نے اسے حاصل کیا اور استعمال کیا۔ درخواست گزار نے غلط بیانی کرنے پر  سکائی الیکٹرک سے تقریباً 40 لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ کیا ہے۔ صارف نے سکائی الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ، اسلام آباد  کو نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں