بھارت میں نوجوان نے حاملہ گرل فرینڈ کو شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر قتل کر دیا 

Nov 02, 2024 | 03:13 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں ایک نوجوان نے شادی کے لیےدباؤ ڈالنے پر اپنی حاملہ دوست کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے روہتک میں سنجو نامی لڑکے نے شادی کے لیے  زور ڈالنے پر اپنی حاملہ دوست سونیا کو قتل کر دیا اور پھر اپنے 2 دوستوں کی مدد سے لاش کو دفنا دیا۔

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سونیا کے سوشل میڈیا پر 6000 سے زائد فالوورز تھے اور اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کئی تصاویر پوسٹ کر رکھی تھیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ سونیا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور وہ سنجو کو شادی کے لیے اصرار کر رہی تھی تاہم لڑکا شادی کے لیے تیار نہیں تھا اور چاہتا تھا کہ سونیا اپنا حمل ضائع کروا دے۔

پولیس کے مطابق دونوں کی اس معاملے پر کئی بار تکرار بھی ہو چکی تھی اور قتل کے روز بھی سونیا ملزم سنجو سے ملاقات کے لیے گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں